کیا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر بننے جا رہے ہیں؟ سربراہ جے یو آئی نے خود بتا دیا

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو اور ان کے والد آصف زرداری کی آمد پر ہم ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بلاول بھٹو سے ملاقات خیرسگالی کی بنیاد پر تھی، یہ کسی ایجنڈا یا آئینی ترمیم سے متعلق میٹنگ نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ انہیں اپنے ارکان کی تعداد کا بخوبی علم ہے، اور وہ انہی ارکان کے ساتھ اپوزیشن میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاک افغان امن مذاکرات میں ممکنہ کردار ادا کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اس مقصد کے لیے سنجیدہ رابطہ کیا گیا تو ہم مثبت انداز میں جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری، بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ ملکی مفاد ان کی اولین ترجیح ہے اور اسی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں گے۔ ’پاک افغان کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، دونوں ممالک کو اپنے رویوں میں لچک اور نرمی لانے کی ضرورت ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں