واشنگٹن میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، کشمیری عوام سے یکجہتی اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی، تعلیمی اداروں، تھنک ٹینکس، میڈیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:’دنیا کے منصفو‘ نغمہ جو کشمیر کی آواز بن گیا

اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا گیا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصوابِ رائے کے حق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کا تنازع 2 جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان جنگ بھڑکانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے عالمی برادری کو مسئلے کے پرامن حل پر توجہ دینا ہوگی۔

مزید پڑھیں: کشمیر پر بھارتی قبضہ: وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

انہوں نے زور دیا کہ سیاسی یا اقتصادی طاقت سے غیر قانونی قبضے کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مسائل میں مماثلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں تنازعات حقِ خودارادیت کے بنیادی اصول پر مبنی ہیں۔

سفیر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں کردار اور ثالثی کی پیشکش کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں: کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، یوم سیاہ پر اسحاق ڈار کا پیغام

سابق سفرا سمیت متعدد مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کی استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کا اختتام سعود سلطان کی کتاب کی پذیرائی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کے اعادے پر ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ