پنجاب میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، مریم نواز کے سخت احکامات

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغان باشندوں سمیت کسی بھی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں:’عمران خان کے حامی ہیں مگر کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل

اجلاس میں افغان باشندوں سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اور پیٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او کو غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کی ڈیوٹی تفویض کی گئی۔

اس موقع پر تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں وزٹ ویزا یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنے والے افغان سمیت غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر ملازمت کرنے والے افغانوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

اجلاس میں بے نامی اور مشکوک پراپرٹیز کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی شخص کسی افغان یا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی دے گا تواس کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خانیوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان کو پراپرٹی رینٹ کے لئے دینے پر 5 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ صوبے بھر کے تمام اضلاع میں افغان شہریوں کے لئے 45 ہولڈنگ سنٹر قائم ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کوقیام وطعام اور طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹ دی جارہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے چہرے سے شناخت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جارہا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم، عوام نے سی سی ڈی سے رابطے کر لیے۔ انتہا پسند جماعت کے لیے پرچارکرنے والے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی قانون کی زد میں آگئے۔

حکام کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد پنجاب بھر میں مدارس کو ڈی سیل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں پنجاب میں مقیم افغان باشندوں کا درست ڈیٹا پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کو دہلی کنٹرول کررہا ہے، اسلام آباد کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے، خواجہ آصف

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ذمہ داروں کو پکڑا جائے، کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشریٰ بی بی فیض حمید کے لیے کام کررہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور؟ خواجہ آصف برس پڑے

سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں