وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری اور برادرانہ اسلامی رشتوں کی عکاسی ہے۔ فریم ورک کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ باہمی اقتصادی مفادات کو مضبوط بنایا جا سکے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق@CMShehbaz @KSAmofaEN pic.twitter.com/cKXx4X3dmg
— Media Talk (@mediatalk922) October 28, 2025
مزید پڑھیں: امام مسجد نبویؐ کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
اعلامیے میں کہا گیا کہ توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ جیسے ترجیحی شعبوں میں اسٹریٹجک منصوبوں پر تعاون بڑھایا جائے گا۔ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں اور بجلی کی ترسیل کے منصوبوں پر بھی پیشرفت کر رہے ہیں۔
It was a great pleasure and honor to meet my brother, His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman, in Riyadh today.
We reaffirmed the enduring strength of the Pakistan–Saudi Arabia brotherly bonds and discussed ways to further expand this historic and time-tested… pic.twitter.com/dYdqylsalw
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 27, 2025
یہ فریم ورک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار معاشی شراکت داری اور نجی شعبے کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ وژن کی توثیق کرتا ہے۔ دونوں رہنما سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے آئندہ اجلاس کے منتظر ہیں۔














