ترک وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، غزہ میں امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو پیر کے روز ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فدان کا ٹیلیفون موصول ہوا۔

وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مذکورہ ٹیلیفون کال پر غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت

وزارتِ خارجہ کے مطابق، گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری سفارتی کوششوں، جنگ بندی کے امکانات اور غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔

ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فدان نے اسحاق ڈار کو آئندہ ہفتے ترکی میں ہونے والے شراکت دار ممالک کے 8 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

مذکورہ اجلاس ان ممالک کے درمیان رابطے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، جنہوں نے رواں سال اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر غزہ کے مسئلے پر نیویارک میں ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کا بحری شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق

ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہوگا جس میں مشترکہ سفارتی کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور پائیدار جنگ بندی کے قیام کے لیے آئندہ کے عملی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان اور ترکیہ دونوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی جانوں کے تحفظ، امدادی رسائی کی بحالی، اور خطے میں دیرپا امن کے لیے عالمی برادری کو متفقہ اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے