اے بی ڈی ویلیئرز کا کوہلی اور روہت کے ناقدین پر شدید ردِعمل، کاکروچز سے تشبیہ

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ کے 2 مایہ ناز کھلاڑیوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کے دفاع میں سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ان کے ناقدین پر شدید تنقید کی ہے۔

ڈی ویلیئرز کے یہ ریمارکس آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کے بعد سامنے آئے، جہاں کوہلی اور روہت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 2-1 سے سیریز میں فتح سے ہمکنار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کے 4 سال بعد اے بی ڈویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی؟

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی، جو سیریز کے ابتدائی 2 میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، شاندار انداز میں واپس آئے اور ناقابلِ شکست 74 رنز بنائے۔

دوسری جانب کپتان روہت شرما نے شاندار سینچری اسکور کی، دونوں کے درمیان ناقابلِ شکست پارٹنرشپ نے بھارت کو آسان فتح دلائی اور ان کے ون ڈے مستقبل پر اٹھنے والے سوالات کو وقتی طور پر خاموش کردیا۔

ڈی ویلیئرز کا شدید ردِعمل

ایک فیس بک لائیو سیشن کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز نے ان لوگوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا جو حالیہ مہینوں میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔ ’معلوم نہیں انہیں لوگ کہا جائے یا نہیں؟ جیسے ہی کوئی کھلاڑی اپنے کیریئر کے آخری حصے میں داخل ہوتا ہے، یہ کاکروچز کی طرح اپنے بلوں سے نکل آتے ہیں، کیوں؟‘

’ان کھلاڑیوں نے اپنی زندگیاں اپنے ملک اور کرکٹ کے لیے وقف کر دی ہیں، ان پر منفی باتیں کرنے کے بجائے یہ وقت ہے کہ ہم ان کا جشن منائیں۔‘

مزید پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو ہراسمنٹ کا سامنا، ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ویرات کوہلی اور روہت شرما کی اس حالیہ شاندار کارکردگی کے بعد دونوں کرکٹرز کو جنوبی افریقہ کے خلاف 30 نومبر سے شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز میں جگہ مل گئی ہے۔

2027 ورلڈ کپ میں ابھی دو سال باقی ہیں، اور دونوں کھلاڑی ناقدین کو غلط ثابت کرنے اور اپنی برتری قائم رکھنے کے خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ