ٹی20 کرکٹ میں بدترین کارکردگی، آخری 25 میچوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستان کے نتائج کیا رہے؟

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ چند برس میں ٹی20 کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی کارکردگی تشویشناک حد تک تنزلی کا شکار رہی ہے۔ عالمی سطح پر مضبوط حریفوں کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا گراف نہ صرف نیچے گیا ہے بلکہ اعداد و شمار ایک افسوسناک تسلسل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بڑی ٹیموں کے خلاف آخری 25 ٹی20 میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کی، جبکہ 24 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق:

بھارت کے خلاف آخری 5 ٹی20 میچوں میں پاکستان تمام میچ ہارا (0-5)۔

مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میں 55 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا کے خلاف پچھلے 7 میچوں میں بھی نتیجہ یکساں رہا، تمام میچ ہارے گئے (0-7)۔

انگلینڈ کے خلاف حالیہ 5 مکمل ٹی20 میچوں میں بھی پاکستان کو کوئی فتح نصیب نہ ہوئی (0-5)۔

جنوبی افریقہ کے خلاف آخری 3 مکمل مقابلوں میں بھی پاکستان کامیابی حاصل نہ کر سکا (0-3)۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی حالیہ سیریز میں پاکستان کو صرف ایک کامیابی (1-4) ملی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم ایک ٹی 20 میچ میں کتنے عالمی ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟

ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ٹیم حالیہ برسوں میں عالمی معیار کی ٹیموں کے مقابلے میں مستقل مزاجی اور جیت کا جذبہ برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کارکردگی بیٹنگ میں غیر یقینی، بولنگ میں ناہمواری اور مجموعی ٹیم حکمتِ عملی میں خلا کی عکاس ہے۔ شائقینِ کرکٹ اب آئندہ سیریز میں بہتری کی اُمید لگائے بیٹھے ہیں۔

حالیہ اعداد و شمار اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنی پوزیشن بحال کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی، ٹیم توازن اور ذہنی مضبوطی کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے