امریکا سے جرمنی جانے والی پرواز میں بھارتی شہری کا دھاتی کانٹے سے 2 لڑکوں پر حملہ

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی حکام کے مطابق 28 سالہ بھارتی شہری پرنیت کمار اُسیری پَلّی کو اُس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اُس نے امریکا سے جرمنی جانے والی لفتھانزا (Lufthansa) پرواز میں دو 17 سالہ مسافروں پر دھاتی کانٹے سے حملہ کیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، پہلے متاثرہ لڑکا اپنی نشست پر سو رہا تھا جب ملزم نے اچانک اُس کے کندھے پر کانٹا مارا، جس کے بعد اُس نے دوسرے لڑکے کے سر کے پچھلے حصے پر بھی وار کیا۔ واقعے کے دوران اُس نے ایک خاتون مسافر کو تھپڑ مارا اور ایک عملے کے رکن کو بھی مارنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: ماؤ نواز علاقوں میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں کی خودکشیاں بڑھنے لگیں

طیارے کے عملے نے صورتحال پر قابو پانے کے بعد پرواز کو بوسٹن لاگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا، جہاں ملزم کو ایف بی آئی نے حراست میں لے لیا۔

امریکی اٹارنی آفس کے مطابق، ملزم پر خطرناک ہتھیار سے حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید اور 2.5 لاکھ ڈالر جرمانہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، بھارتی شہری کے پاس فی الحال امریکا میں قانونی حیثیت نہیں ہے اور وہ پہلے طالبعلمی ویزا پر داخل ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کا پہلا ’ اسکائی اسٹیڈیم‘: سعودی عرب 2034ء کے فٹبال ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار

معروف ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موت کی دھمکیاں موصول

سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد

ریاض کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی فٹبال اچھالنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

حافظ گل بہادر کے پاکستانی حملے میں ہلاک ہونےکی تصدیق ہوگئی؟

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی