عوام کی صحت سے کھیلنے والے شخص کو عبرتناک انجام کا سامنا۔ سینئر سول جج محمد ضیاء خان نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا برائلر چکن واقعی قوت مدافعت کم کرتا ہے؟
عدالتی حکم کے مطابق اگر ملزم جرمانہ ادا نہ کر سکا تو اسے مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کی تھی، جس نے ملزم کو مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ اتھارٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملزم عوام کو بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کر کے منافع کما رہا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا سکتی۔














