سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا، مریم اورنگزیب

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے 6 ارب 39 کروڑ روپے کی تقسیم کا آغاز

خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا کہ کسی متاثرہ شخص کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں مسلسل رابطے میں رہیں، رات گئے اور صبح سویرے افسران سے احکامات جاری کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے سروے 26 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جو 28 اکتوبر کو کامیابی سے مکمل ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان کے گھروں کی دہلیز پر فلڈ کارڈ پہنچائے گئے۔ ان کے مطابق یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف اور تیز ترین ریلیف آپریشن ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بھی سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیت پور اور علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، نیوی، ریسکیو 1122 اور حکومتِ پنجاب کے تمام اداروں نے مل کر یہ مشن مکمل کیا۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے گھروں، بچوں کی تعلیم، صحت، روزگار اور سڑکوں کے معیار تک خود نظر رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں جہاں بھی جائیں، وہاں نواز شریف، شہباز شریف اور اب مریم نواز کی عوامی خدمت کے آثار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت خدمت، شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں