خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے، جس میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ کے ارکان آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ کا اعلان کر دیا، کون کون شامل ہیں؟
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نئی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔ اس حوالے سے گورنر نے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ریاض خان، فخر جہاں اور تاج محمد ترند شامل ہیں، جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
 
         
                
             
         
              
              
              
              
                 
                    














