وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ کا اعلان کر دیا، کون کون شامل ہیں؟

جمعہ 31 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا ہے۔ نئی کابینہ میں وزرا، مشیر اور معاونِ خصوصی شامل ہیں، جو مجموعی طور پر 13 اراکین پر مشتمل ہے۔

وزیراعلیٰ آفس کے مطابق کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ وزرا میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔

کابینہ کا اعلان چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جبکہ مشیر میں مزمل اسلم اور تاج محمد کے نام شامل کیے گئے ہیں، اور شفیع جان کو معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، انہیں ڈاکٹر کو دکھانا چاہیے، رانا ثنااللہ

سہیل آفریدی نے کابینہ میں زیادہ تر وہی چہرے شامل کیے ہیں جو سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کا حصہ تھے، تاہم چند نئے ارکان کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

کابینہ میں منتخب اراکین اسمبلی کو ترجیح دی گئی ہے، جبکہ صرف ایک غیر منتخب رہنما مزمل اسلم کو شامل کیا گیا ہے، جو علی امین کابینہ میں مشیرِ خزانہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جبکہ کابینہ میں سابق مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ اسی طرح علی امین گنڈاپور کی جانب سے حال ہی میں برطرف کیے گئے شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی اور سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان کو بھی نئی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور میں سڑک بند، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پیدل چلتے ہوئے اسکول کے بچوں سے ہاتھ ملاتے ویڈیو وائرل

نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کابینہ میں زیادہ تر پرانے چہرے ہی شامل ہیں، جبکہ خواتین کو نمائندگی نہیں دی گئی اور کوئی خاتون رکن کابینہ کا حصہ نہیں بن سکی۔

سہیل آفریدی نے تمام اضلاع سے اراکین کو کابینہ میں شامل کرکے اور غیر منتخب افراد کی جگہ منتخب اراکین کو ترجیح دے کر سیاسی توازن برقرار رکھنے اور پارٹی کے اندرونی اختلافات کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں