اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

اتوار 2 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں بلند آواز میں شور شرابا کر رہا تھا اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ واقعے کے دوران اس نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا صحافیوں پر تشدد : صحافتی گروپ متحد، جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان عاقب نعیم کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر تھانہ آئی نائن منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق ملزم اس سے پہلے پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی پر بھی تشدد کر چکا ہے، جس کے حوالے سے تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست زیر التوا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ایس آئی محمد اشفاق کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ ہفتہ کی رات قریباً 8 بجے کے قریب کے ایف سی آئی نائن کے سامنے پیش آیا، جب ملزم کو گاڑی لاپرواہی سے چلانے پر روکا گیا۔ پہلی بار روکنے پر وہ موقع سے فرار ہو گیا، تاہم کچھ دیر بعد واپس آکر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ مزاحمت کے دوران ملزم نے ایک پولیس اہلکار کا وائرلیس سیٹ چھین لیا اور فرار ہوتے ہوئے پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کی، تاہم محاصرے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیرداخلہ

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟