کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیرداخلہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

جمعے کی رات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی جانب مارچ، پولیس کے ساتھ تصادم کا مقدمہ درج

محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر چڑھائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اور نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے کھانے پینے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی کہ جوانوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری

محسن نقوی نے کہا کہ آپ سب پاکستان کے سپاہی ہیں اور قانون کی عملداری یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے، دوسری جانب پنجاب حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے لاہور سے اسلام آباد آنے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی مارچ، اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر کنیٹنیر لگا کر اسلام آباد ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے۔

لاہور میں ٹی ایل پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا، جس سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کا دعویٰ ہے کہ پولیس کے تشدد سے 2 کارکن جاں بحق ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کیا ویرات کوہلی نئے مالکان کے ساتھ بھی آر سی بی کے لیے آئی پی ایل کھیلیں گے؟

’8 کمرے، دیسی مرغی اور شہد‘، عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق نئے انکشافات

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبرز پورے کر لیے، رانا ثنااللہ

ویڈیو

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں