بین السیاراتی پراسرار دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی ’غیر ارضی خلائی جہاز‘ ہوسکتا ہے، ایلون مسک

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے بین السیاراتی پراسرار دمدار ستارے اٹلس تھری آئی کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ یہ ’غیر ارضی خلائی جہاز‘ ہو۔ اس دمدار ستارے نے سائنس دانوں اور ماہرینِ فلکیات کو اس وقت حیران کر دیا جب یہ سورج کے قریب پہنچنے سے پہلے یکایک رفتار بدل کر نظروں سے اوجھل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی سورج کے قریب پہنچنے والا ہے، انکشاف

یہ انسانوں کی تاریخ میں صرف تیسرا بین السیاراتی جسم ہے جو ہمارے نظام میں داخل ہوا، لیکن اس کا رویہ توقعات کے برعکس رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محض کششِ ثقل کے بجائے کسی اور قوت سے متاثر ہوتا دکھائی دیا، جس نے اسے مزید پراسرار بنا دیا ہے۔

ایلون مسک نے جو روگن کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس بات کے قطعی طور پر قائل نہیں کہ یہ کسی غیر زمینی تہذیب کی تخلیق ہے، مگر اس امکان کو رد بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق یہ دمدار ستارہ مکمل نکل سے بنا ہوا ہے اور اتنا بڑا ہے کہ کسی براعظم تک کو تباہ کر سکتا ہے۔

مسک نے گفتگو کے دوران کرۂ ارض پر آنے والے ’پانچ عظیم معدومتی واقعات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہوئے ہوں جن کے شواہد فوسل ریکارڈ میں محفوظ نہ رہ سکے۔

جو روگن نے کہا کہ اگر یہ زمین سے ٹکرا گیا تو انسانی زندگی کا بڑا حصہ ختم ہوسکتا ہے، جس پر مسک نے اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت

ادھر ناسا نے وضاحت کی ہے کہ اٹلس تھری آئی سے فی الحال زمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، تاہم خلائی ادارے نے ہنگامی طور پر اپنا ’’سیاروی دفاعی نظام‘‘ فعال کر دیا ہے، جسے ماہرین خدشات کے باوجود غیر معمولی اقدام قرار دے رہے ہیں۔

یہ بین السیاراتی شے گزشتہ ہفتے سورج کے قریب ترین مقام پر پہنچنے والی تھی، مگر اس سے پہلے ہی اچانک الٹی سمت میں مڑ کر دور خلا میں غائب ہو گئی، اور اس عمل کے دوران زمینی دوربینیں اس کا سراغ کھو بیٹھیں۔ اس رویے نے سائنس دانوں میں یہ خیال پیدا کیا کہ یہ قدرتی شے نہیں بلکہ کسی نامعلوم قوت کے تحت منتقل ہو رہی ہے۔

ہارورڈ کے ماہرِ فلکیات ڈاکٹر ایوی لوب پہلے ہی یہ نظریہ پیش کر چکے ہیں کہ ممکن ہے یہ کسی اجنبی تہذیب کا مصنوعی آلہ ہو، اور اب ایلون مسک کی جانب سے اس امکان کی توثیق نے بحث کو مزید تقویت دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبرز پورے کر لیے، رانا ثناءاللہ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180 ٹن کھجوروں کی تقسیم

سینیٹری پیڈز پر بھاری ٹیکس کیخلاف لاہور کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات کونسے ہیں؟

علم و ادب کا چراغ بجھ گیا، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں

ویڈیو

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں