’تمام سوشل میڈیا کریئیٹرز جہنم میں جلیں گے‘، اداکار زاہد حسین نے اپنے بیان کی کیا وضاحت کی؟

پیر 3 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار زاہد حسین نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں سوشل میڈیا کریئٹرز کو جہنمی قرار دینے والے اپنے متنازع جملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اصل اعتراض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے تخلیق کاروں پر تھا، عام مواد بنانے والوں پر نہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جذبات میں آکر ایسا کہنا غلطی تھی، کیونکہ کسی شخص کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنا صرف اللہ کا اختیار ہے، انسان کا نہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zahid Ahmed (@zahid.ahmed.official)

یہ بھی پڑھیں: ایک واٹس ایپ گروپ نے کیسے اسمگل ہونے والی 50 سے زائد خواتین کو بچایا؟

زاہد حسین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بات کی سنگینی کا احساس ہوا، خصوصاً اس لیے کہ بہت سے نوجوان ان کی دینی گفتگو سنتے ہیں اور ان کے بیان سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ وہ خود فیصلہ دینے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں اور آئندہ ایسی زبان استعمال نہیں کریں گے۔

اس سے قبل ایک پوڈ کاسٹ میں زاہد حسین نے سوشل میڈیا کو انسان کی سب سے تباہ کن ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے بنانے والے لوگ جہنم میں جائیں گے۔ ان کا مؤقف تھا کہ سوشل میڈیا انسانیت کے لیے منفی کردار ادا کر رہا ہے، خصوصاً ایک مسلمان کی زندگی کے اصولوں کے خلاف ہے، جہاں اسلام عاجزی اور سادگی کا درس دیتا ہے، جبکہ سوشل میڈیا شہرت، خودنمائی، فالوورز اور دکھاوے کی زندگی کو فروغ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’امید ہے یہ اس وقت با وضو ہوں گے‘ نعمان اعجاز اور صبا قمر کے بولڈ سین پر صارفین کی شدید تنقید

زاہد حسین کے مطابق سوشل میڈیا پر ہر چیز خود کو نمایاں کرنے کے گرد گھومتی ہے، جو نفس پرستی کو بڑھاتی ہے اور ان کے خیال میں یہ شیطان کا سب سے مؤثر ہتھیار بن چکا ہے، اگرچہ لوگ خود بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ