کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کی مشتعل ہجوم پر مبینہ فائرنگ

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے راہگیر شاہ زیب جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد میں افسوسناک حادثہ، ڈمپر نے اسکول جانے والے بچوں کو روند ڈالا، 3 جاں بحق، 5 زخمی

حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور نیاز کو گرفتار کرلیا۔ مشتعل افراد نے حادثے کے بعد ڈمپر کو آگ لگادی، جسے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا۔

اسی دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنے مسلح گارڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، تو عوام مشتعل ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق لیاقت محسود کے گارڈ نے جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ گورنر نے جاں بحق شاہ زیب کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی اہلیہ کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری چالان کیے جا رہے ہیں، اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کو عبرتناک سزائیں دی جائیں گی تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔

بعد ازاں مشتعل افراد نے رام سوامی میں دوبارہ حادثے کا سبب بننے والے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق جلتے ہوئے ڈمپر کو ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کی گئی۔

دوسری جانب ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے دعویٰ کیا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو مشتعل افراد نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا اور ان کی گاڑی کو جلانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جاں بحق نوجوان کے گھر اور اسپتال جائیں گے اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی، صارفین کا گرفتاری کا مطالبہ

پولیس نے واقعے کے دو مقدمات گارڈن تھانے میں درج کر لیے ہیں۔ پہلا مقدمہ جاں بحق نوجوان شاہ زیب کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں ڈمپر ڈرائیور نیاز کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسرا مقدمہ عوام پر فائرنگ کے الزام میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور 25 سے 30 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ