کون ہوگا نیویارک کا میئر، پولنگ جاری، ظہران ممدانی کو برتری حاصل، نتیجہ کب تک آنے کا امکان ہے؟

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیو یارک میں میئر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، اور ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

مسلمان امیدوار ظہران ممدانی اس مقابلے میں سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی پرتعیش شادی تقریب، نظریات پر سوال اٹھنے لگے

سروے کے نتائج کے مطابق مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو کی کھل کر حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے بعد تینوں صدارتی انتخابات میں نیویارک شہر میں بھاری فرق سے شکست کھائی تھی، لیکن 2024 میں انہوں نے 2016 اور 2020 کے مقابلے میں فرق نمایاں طور پر کم کردیا، اور 30 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، جو 1988 کے بعد کسی بھی ری پبلکن کے لیے پہلی بار ہوا۔

عمومی طور پر نیویارک شہر ڈیموکریٹس کے حق میں جھکا ہوا ہے، اس لیے ظہران ممدانی کی مہم نے اینڈریو کومو کو ٹرمپ کا نمائندہ ظاہر کرنے پر زور دیا ہے۔

ظہران ممدانی کو اس دوڑ کے دوران سیاسی کشیدگی کے ماحول میں موت کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔

نیویارک میں میئر کے انتخاب کا پس منظر امریکی سیاست میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی سے جڑا ہوا ہے۔ ستمبر میں ایک ٹیکساس کے شخص کو ظہران ممدانی کے خلاف دہشت گردانہ دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ظہران ممدانی جیتے تو کیا ہوگا؟ ٹرمپ نے دھمکی دے دی

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کے انتخاب میں 4 نومبر کو کامیاب ہوگئے تو وہ شہر کی وفاقی فنڈنگ میں کمی کر دیں گے۔

انہوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کریں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ اگر ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت جاتے ہیں، تو یہ انتہائی غیر ممکن ہے کہ میں وفاقی فنڈز فراہم کروں، سوائے ان رقوم کے جو قانوناً دینا لازم ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ پہلے بھی ڈیموکریٹک اکثریت والے علاقوں میں جاری منصوبوں کے لیے وفاقی فنڈز اور گرانٹس میں کمی کی کوشش کرتی رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر کے انتخاب میں ظہران ممدانی کو اپنے حریف اینڈریو کومو پر برتری حاصل ہے، جو ڈیموکریٹک پرائمری میں ممدانی سے شکست کے بعد اب آزاد حیثیت میں میدان میں ہیں، جبکہ ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میئر کے لیے امیدوار ظہران ممدانی اور امریکی صدر ٹرمپ آمنے سامنے

نتائج کب آئیں گے؟

عام طور پر نیویارک میں میئر کے انتخابات کے نتائج جلد آ جاتے ہیں، لیکن اس بار چونکہ 2 امیدوار زیادہ تر ڈیموکریٹ ووٹروں کی حمایت کے لیے مقابلہ کررہے ہیں، نتیجہ آنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ 2021 میں ایڈمز کو پولز بند ہونے کے فوری بعد ہی فاتح قرار دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے، بل آئین کا حصہ بن گیا

بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا چیف ایڈوائزر پر جولائی چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام

بنگلہ دیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم ایک ہی دن ہوں گے، چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا اعلان

اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’نیبر ہڈ سروے‘ کرانے کا اعلان

ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ میری ٹائم تعلقات میں سنگ میل قرار

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟