وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی نہ صرف سکھ مت کے بانی اور اکابرین میں سے ہیں بلکہ وہ امن، برابری، رواداری اور انسانیت کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔

مزید پڑھیں: بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم

وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک کا پیغام جو محبت، بے لوث خدمت، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی ہے، نسلوں کو اتحاد اور امن کا درس دیتا ہے اور ایک انصاف پسند دنیا کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ وہ بابا گرو نانک دیو جی کی زندگی اور تعلیمات سے منسلک مقدس مقامات، خصوصاً گوردوارہ جنم آستان ننکانہ صاحب کی حفاظت کر رہا ہے۔

حکومتِ پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آزادی اور احترام کے ساتھ اپنے مذہبی فریضے انجام دے سکیں۔

مزید پڑھیں: بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام کا ننکانہ صاحب کا دورہ

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کے لیے مکمل انتظامات کرتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بابا گرو نانک کے پیغامِ امن، رواداری اور باہمی ہم آہنگی سے سبق حاصل کریں اور ایک ایسی دنیا کے قیام کے لیے کوشاں رہیں جو اتحاد، باہمی احترام اور امن کی علامت ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

شاہزیب خانزادہ کے بعد طلعت حسین کو بھی ہراسانی کا سامنا، انہوں نے کیا کارروائی کی؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ