پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کی لپیٹ میں، انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کی کمی

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کے رجحان نے منڈی کو دباؤ میں رکھا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس دورانِ کاروبار تقریباً 1000 پوائنٹس گر گیا۔

دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 160,309.62 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 972.14 پوائنٹس یعنی 0.6 فیصد کمی کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

کاروبار کے دوران کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے شعبوں میں نمایاں فروخت دیکھی گئی۔

ہیوی ویٹ اسٹاکس جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، واپسی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور نیشنل بینک سرخ زون میں ٹریڈ ہوئے۔

گزشتہ روز یعنی منگل کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ میں رہا، جب سرمایہ کاروں نے 2 روزہ تیزی کے بعد منافع کے حصول کو ترجیح دی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس گر گیا

مارکیٹ میں یہ کمی بنیادی طور پر بلیو چپ اسٹاکس میں فروخت کے سبب دیکھی گئی۔

جبکہ مخلوط کارپوریٹ نتائج اور تیز رفتاری کے بعد استحکام کی کوششوں نے سرمایہ کاروں میں احتیاط بڑھا دی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس منگل کو 1,521.39 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد کمی کے ساتھ 161,281.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی بدھ کے روز ایشیائی مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

وال اسٹریٹ پر ٹیکنالوجی اسٹاکس کی فروخت کے بعد ایشیائی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اپریل کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جاپان اور جنوبی کوریا کی منڈیوں پر خاص طور پر دباؤ رہا۔ ٹوکیو اسٹاک انڈیکس 4.5 فیصد گر گیا، جبکہ جنوبی کوریائی حصص میں 6.2 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسفک انڈیکس 2.3 فیصد نیچے آیا، یہ اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کے اعلان کے بعد سب سے زیادہ کمی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی واپسی، انڈیکس 700 پوائنٹس گر گیا

امریکی فیوچر مارکیٹس میں بھی مندی رہی، جہاں ایس اینڈ پی 500 کے فیوچرز 0.6 فیصد نیچے گئے۔

جاپان میں سافٹ بینک گروپ کے حصص 10 فیصد گر گئے، جبکہ عالمی ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بڑے اداروں میں خدشات بڑھ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم نے اعظم خان کا ہاتھ توڑ دیا، معین خان نے کال کرکے فاسٹ بولر کو کیا کہا؟

صدر اور آرمی کمانڈر کو تاحیات استثنیٰ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، لطیف کھوسہ کی 27ویں ترمیم پر تنقید

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کیا ویرات کوہلی نئے مالکان کے ساتھ بھی آر سی بی کے لیے آئی پی ایل کھیلیں گے؟

ویڈیو

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں