بھارتی انتخابات میں برازیلی خاتون نے سیما، سویٹی، سرسوتی، رشمی اور ولما کے نام سے 22 ووٹ ڈالے، اہم انکشاف

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ہریانہ میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے ثبوت کے طور پر ایک برازیلی ماڈل کی تصویر پیش کی۔

راہول گاندھی نے ماڈل کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ مختلف ناموں سے ہریانہ میں 22 مرتبہ ووٹ ڈال چکی ہے۔

کانگریسی رہنما نے بتایا کہ اس ماڈل کی تصویر ہریانہ  کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر مختلف ناموں سیما، سویٹی، سرسوتی، رشمی اور ولما کے ساتھ ووٹر فہرستوں میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صرف ایک غلطی نہیں بلکہ ’مرکزی سطح پر منظم آپریشن‘ کا حصہ ہے جس کا مقصد 2024 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کرنا تھا۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا، یہ خاتون کون ہے؟ کہاں سے آئی ہے؟ لیکن وہ ہریانہ میں 22 بار ووٹ ڈالتی ہے، 10 مختلف بوتھوں پر، مختلف ناموں سے۔ اور پتہ چلا کہ وہ دراصل ایک برازیلی ماڈل ہے۔

راہول گاندھی نے اس موقع پر کہا کہ اگر ایسی دھاندلیاں نہ ہوتیں تو کانگریس ہریانہ کے انتخابات میں واضح برتری حاصل کرتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبرز پورے کر لیے، رانا ثناءاللہ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180 ٹن کھجوروں کی تقسیم

سینیٹری پیڈز پر بھاری ٹیکس کیخلاف لاہور کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات کونسے ہیں؟

علم و ادب کا چراغ بجھ گیا، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں

ویڈیو

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں