نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے جیت کی تقریر ختم ہونے کے بعد دھوم مچادی، مگر کیسے؟

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کا جشن اس وقت ایک بالی ووڈ فلم کے منظر میں بدل گیا جب ان کی جیت کی تقریر کے اختتام پر سنہ 2004 کی مشہور فلم دھوم کا گیت ’دھوم مچا لے‘ پس منظر میں گونجنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: ظہران ممدانی کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ، وہ کون ہے؟

34 سالہ ممدانی، جو نیویارک سٹی کے سب سے کم عمر اور پہلے مسلمان اور بھارتی نژاد میئر ہیں، اپنی جیت کی تقریر ختم کرتے ہی مسکراتے ہوئے اسٹیج سے نیچے اترے جہاں ان کی اہلیہ، آرٹسٹ اور اینیمیٹر رما دواجی نے انہیں گلے لگا لیا۔

ان کے ساتھ اسٹیج پر ان کی والدہ، معروف بھارتی فلم ساز میرا نائر اور والد ممتاز یوگنڈین اسکالر محمود ممدانی بھی موجود تھے۔

’یہ تو فلمی سین لگ رہا تھا‘ سوشل میڈیا پر ردعمل

ظہران ممدانی اپنے والد محمود ممدانی، والدہ میرا نائر اور اہلیہ رما دواجی کے ہمراہ۔

’دھوم مچا لے‘ کی دھن کے بجتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

یوزرز نے اس لمحے کو ’ریئل لائف بالی ووڈ سین‘ قرار دیتے ہوئے میمز، ویڈیوز اور کلپس شیئر کرنا شروع کر دیے۔

مزید پڑھیے: نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کون ہیں؟

ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’ظہران ممدانی نے اپنی فتح کی تقریر دھوم مچا لے پر ختم کی۔ یہ تو حقیقت میں ایک بالی ووڈ فلم لگ رہی تھی‘۔

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب کسی کو فوٹیج بنانی چاہیے جس میں ظہران ممدانی نیویارک کی سڑکوں پر سلوموشن میں چل رہے ہوں، پس منظر میں دھوم کی دھن میوزک بج رہی ہو۔

ایک صارف نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں، واقعی وہ تقریر کے فوراً بعد دھوم مچا لے بجا رہے تھے۔ کیا لمحہ تھا‘۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا ظہران ممدانی کی جیت پر پہلا ردعمل، ریپبلکنز کی شکست کی وجوہات بھی بتا دیں

صحافی مہدی حسن نے بھی ممدانی کے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے تبصرہ کیا اور لکھا کہ ’یہی نیا نیویارک ہے متنوع، پُرجوش اور بالکل غیر روایتی۔‘

سنہ2004  میں ریلیز ہونے والا دھوم مچا لے محض ایک گانا نہیں بلکہ ہندوستانی پاپ کلچر کی پہچان بن گیا تھا۔

یہ گیت ایشا دیول پر فلمایا گیا، سونُوڈی چوہان نے گایا، پریتم نے موسیقی دی اور سمیر نے لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب، ’تمام نیویارکرز کے لیے لڑوں گا‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ وہ لمحہ تھا جب سیاست اور بالی ووڈ ایک ہو گئے اور نیویارک سٹی ایک فلمی منظر میں بدل گیا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ