عمران خان کے وکیل شعیب شاہین پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار،کیمو تھراپی جاری

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور معروف وکیل ایڈووکیٹ شعیب شاہین کے صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے اہم رکن شعیب شاہین کافی عرصے سے منظر عام سے غائب ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی خیریت کے بارے میں سوالات کرتے رہتے ہیں۔

وکیل شمسہ جبین کیانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر تصدیق کی ہے کہ شعیب شاہین پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور کیمو تھراپی کروا رہے ہیں۔ انہوں نے صارفین سے شعیب شاہین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

شعیب شاہین کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ انہوں نے 1991 میں وکالت کا آغاز کیا اور 2014 میں پہلی بار عمران خان کے وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے دھرنا کیس میں چیئرمین عمران خان کی قانونی نمائندگی کی۔

شعیب شاہین نے اپنے کیریئر میں متعدد اہم قانونی عہدے بھی سنبھالے۔ وہ 2003 سے 2005 تک پاکستان سروسز بار ایسوسی ایشن کے صدر، 2015 میں اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین، 2016 سے 2020 تک پاکستان بار کونسل کے منتخب رکن، اور 2022 سے 2023 تک اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔

 شعیب شاہین کے ساتھیوں اور قانونی حلقوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم