نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 گرفتار افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر این سی سی آئی اے کے اہم افسران گرفتار
ایجنسی کے ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات سے وابستہ تھے۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سید خرم علی نے گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو ارسال کر دیے ہیں، جن کی منظوری چند روز میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیے: ڈکی بھائی سے ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لی گئی، رشوت کس نے اور کیسے لی، سینیئر صحافی کے اہم انکشافات
واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور کے اینٹی کرپشن سرکل نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 8 افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا جن میں سے 7 افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار افسران میں شامل ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر زوار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مجتبیٰ ظفر، شعیب ریاض، محمد عثمان اور سب انسپکٹرز یاسر رمضان اور علی رضا۔
مزید پڑھیں: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے سوشل میڈیا سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔














