فیشن کمیشن کی جانب سے ’سعودی فیبرک آف دی فیوچر‘ لانچ کرنے کا اعلان

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی فیشن کمیشن نے ’سعودی فیبرک آف دی فیوچر: پائیداری، اختراع اور سرمایہ کاری‘ کے عنوان سے ایک نئے ایونٹ کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں یورپی سینما کا میلہ، ثقافتی تبادلے کا نیا باب

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ کولیٹرل گُڈ، آئی ای یونیورسٹی، محمد بن سلمان نان پرافٹ سٹی (ِمسک سٹی)، مسک انٹرپرینیورز کمیونٹی اور پروالٹس کیپیٹل پارٹنرز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

اس کا افتتاحی پروگرام 25 نومبر 2025 کو ریاض کے مسک سٹی میں منعقد ہوگا۔

مسک سٹی اس ایونٹ کی میزبان اور شراکت دار ہوگی جو تخلیقی صلاحیت، پائیداری اور اختراع کو فروغ دینے کے اپنے مشن کی عکاسی کرے گی۔

یہ فورم علمی تبادلے، شراکت داری اور تخلیقی سوچ کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں نئے خیالات، کاروباری ذہانت اور عالمی تعاون کو فروغ مل سکے گا۔

مزید پڑھیے: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے

ایونٹ میں عالمی اور مقامی فیشن، ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری کے رہنما شریک ہوں گے تاکہ سعودی عرب میں ایک پائیدار فیشن اور ٹیکسٹائل ایکو سسٹم کے قیام کے لیے مستقبل کی سمت متعین کی جا سکے۔

یہ فورم صنعت، تعلیمی اداروں، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور حکومتی نمائندوں کے باہمی تعاون سے سعودی عرب کو عالمی سطح پر فیشن انوویشن اور پائیدار فیشن کے مرکز کے طور پر ابھارنے کی کوشش کرے گا۔

پروگرام میں حکومتی نمائندوں، عالمی صنعت کے ماہرین اور وینچر کیپیٹلسٹز کی کلیدی نشستیںبھی  شامل ہوں گی جن میں پائیداری اور اختراع کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز  کی صدارت مل گئی

اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنسز، اسٹارٹ اپ پچ مقابلے اور نیٹ ورکنگ سیشنز بھی ہوں گے جہاں مقامی اسٹارٹ اپس اپنے خیالات کو بڑے سرمایہ کاروں اور ریٹیل ماہرین کے سامنے پیش کر سکیں گے۔

منتخب اسٹارٹ اپس کو انعامات، رہنمائی اور انڈسٹری کی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی ترقی کو مزید آگے بڑھا سکیں۔

اس مثالی اقدام کے اغراض و مقاصد

فیشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کے فیشن سیکٹر کو پائیداری کی سمت منتقل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز

کمیشن تخلیقی صلاحیت اور پائیداری کو یکجا کرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی ماحولیاتی و فیشن معیارات سے ہم آہنگی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع کا جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار