صوبوں کے اختیارات میں کمی کی گئی تو 27 ویں ترمیم کی مخالفت کریں گے، فضل الرحمان

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو اختیارات دیے گئے تھے لہٰذا اگر صوبوں کے اختیارات کم کیے گئے تب بھی ہم 27ویں ترمیم کی مخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خفیہ سیاسی پیشرفت: بلاول بھٹو کا خفیہ معاہدہ، مولانا فضل الرحمان کا غیر ملکی دورہ

جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تاحال منظرِ عام پر نہیں آیا اس لیے فی الحال اس پر حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

’مسترد شدہ شقیں شامل کرنے پر بھی 27 ویں ترمیم کی مخالفت کریں گے‘

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر گزشتہ 26ویں آئینی ترمیم میں مسترد کی گئی شقیں دوبارہ مجوزہ 27ویں ترمیم میں شامل کی گئیں تو ان کی جماعت اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

مزید پڑھیے: 26ویں ترمیم کے ہیرو مولانا فضل الرحمان 27ویں ترمیم کے موقعے پر کیوں نظر انداز کیے جارہے ہیں؟

انہوں نے یاد دلایا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران حکومت نے 35 متنازع شقوں سے دستبرداری اختیار کی تھی، اور اگر ان میں سے کوئی شق دوبارہ شامل کی گئی تو

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن بھی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے ہاتھ مروڑ کر محمکہ تعلیم کے تحت رجسٹر ہونے پر زور دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا

آئین کی توہین اور پارلیمانی اتفاقِ رائے کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔

’آرٹیکل 243 میں ترمیم جمہوریت پر اثرانداز ہوئی تو قبول نہیں ہوگا‘

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر آرٹیکل 243 سے متعلق کسی بھی ترمیم کے نتیجے میں جمہوریت پر اثر پڑا تو یہ قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان ائمہ کرام کے لیے پنجاب حکومت کے وظیفہ میں رکاوٹ نہ بنیں، علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران تمام پارلیمانی جماعتیں آپس میں رابطے میں تھیں اور اُس موقعے پر کئی نکات کو باہمی مشاورت سے ترمیم میں شامل کرایا گیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے تمام بچوں کو اپنی سگی اولاد کی طرح سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں معاملات درست نہیں جا رہے اور انہیں بہتر کرنے کے لیے اجتماعی سوچ اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ’ساتھ کھڑے ہیں‘، ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت کردی

انہوں نے مزید کہا کہ سود کے نظام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کسی قسم کی پیش رفت نظر نہیں آ رہی جو ایک تشویشناک امر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم