مولانا فضل الرحمان ائمہ کرام کے لیے پنجاب حکومت کے وظیفہ میں رکاوٹ نہ بنیں، علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ائمہ کرام کے لیے پنجاب حکومت کے وظیفہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔

’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے علامہ راغب نعیمی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ وظیفہ دینے کا فیصلہ درست عمل ہے، مساجد میں امام کو 15 سے 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، اگر پنجاب حکومت 65 ہزار مساجد کے ائمہ کرام کو وظیفہ دینا چاہتی ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب امام مسجد کو ماہانہ وظیفہ دیا جائےگا: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی یہ وظیفہ نہیں لینا چاہتا تو نہ لے، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کو پنجاب حکومت کے اس اقدام میں روکاٹ نہیں بننا چاہیے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ وظیفہ ملنے سے مسجد کا امام سرکاری ملازم نہیں ہو جائے گا، مساجد کو سرکاری تحویل میں لینے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، حکومت پھر اس مسجد کے تمام اخراجات کی ذمہ داری بھی اٹھائے گی۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں، اور ان جلسوں میں وہ اس طرح کی گفتگو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 65 ہزار مساجد کے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ علما کے ضمیر خریدنے کی کوشش ہے۔

’مریم نواز سے میٹنگ میں طے پایا ہے کہ کسی بے گناہ کو نہیں پکڑا جائےگا‘

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے علما کرام کی میٹنگ ہوئی، جس میں یہ طے پایا کہ کسی بے گناہ کو نہیں پکڑا جائے گا۔ ’ہم نے یہ مؤقف اختیار کیاکہ صرف شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے دائرے میں لایا جائے، ماورائے عدالت کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔‘

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ اسلام امن کا درس دیتا ہے، ہمیں اس پیغام کو دوبارہ سے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

راغب نعیمی نے کہاکہ اس میٹنگ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن میں 600 لوگ مارے جانے کی باتیں کی جارہی ہیں، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لے کر آئے۔

’سعد رضوی ہارڈ لائنر، غزہ مارچ کے لیے کسی سے مشاورت نہیں کی‘

انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی ہارڈ لائنر ہیں، ان کے نظریے میں شدت ہے، انہوں نے جب یہ مارچ شروع کیا تو کسی سے مشاورت نہیں کی، بلکہ سولو فلائٹ لے لی۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی کے مارچ میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہونے والی میٹنگ میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی کہ سعد رضوی اس وقت کہاں ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ ممتاز قادری نے جو فعل کیا وہ اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے، اس نے کیوں ایسا کیا اس پر بات نہیں کروں گا، ہم سب پاکستانی شہری ہیں اور ہمیں قانون پر عمل کرنا چاہیے۔

علامہ راغب نعیمی نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی پنجاب میں کارروائیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کا کا جواب دینے سے بھی گریز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب پولیس کے اہلکار کا سریلی آواز میں عارفانہ کلام، سکھ یاتریوں کو رُلا دیا

وسیم اکرم نے اعظم خان کا ہاتھ توڑ دیا، معین خان نے کال کرکے فاسٹ بولر کو کیا کہا؟

صدر اور آرمی کمانڈر کو تاحیات استثنیٰ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، لطیف کھوسہ کی 27ویں ترمیم پر تنقید

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

ویڈیو

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں