روس میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد ہلاک، حادثے کی ویڈیو وائرل

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

۔

روس کی ریاست داغستان میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک روسی فوجی فیکٹری کے 4 سینیئر اہلکار بھی شامل ہیں۔

کے اے 226 ہیلی کاپٹر داغستان میں یورپی یونین کی پابندیوں کا شکار کزلیئر الیکٹرومیکینیکل پلانٹ کے ملازمین کو لے جا رہا تھا، جب یہ کیسپین سمندر کے قریب ایک گاؤں میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیلیفورنیا میں امریکی نیوی کا ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو بھی آگئی

حادثہ 7 نومبر کو پیش آیا تھا جس کا ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ساحل پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس کی دم ایک چٹان سے ٹکرا گئی۔

جس کے نتیجے میں پچھلا روٹر ٹوٹ گیا۔ دم کے ٹوٹنے کے بعد ہیلی کاپٹر اپنا توازن کھو بیٹھا۔

بعد ازاں، بدقسمت ہیلی کاپٹر ہیلی کاپٹر گاؤں آچی-سو کے قریب ایک خالی رہائشی گھر سے ٹکرایا، جو بعد میں لگنے والی آگ سے تباہ ہو گیا۔

مزید پڑھیں: ایک اور جہاز گرگیا: بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسیوں کا ضمیر بھی

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی طاس کے مطابق، ہنگامی خدمات کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے گھر کی چھت کو چیرتے ہوئے آگ پکڑ لی۔

آن لائن پوسٹ شدہ ویڈیوز میں فائر فائٹرز کو گھر کی تباہی اور آگ بجھانے کی کوشش کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرگیا، پائلٹ اور ٹرینی زخمی

کزلیئر پلانٹ نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ اس کے 4 ملازمین حادثے میں ہلاک ہو گئے، جن میں کمپنی کے نائب جنرل ڈائریکٹر برائے تعمیرات اور ٹرانسپورٹ سپورٹ اچالو ماگومیدوف بھی شامل ہیں۔

ایک کے اے 226 فلائٹ میکینک بھی حادثے میں ہلاک ہوا جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، حادثے کی وجہ ایک تکنیکی خرابی تھی اور کسی غلط کاری کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

مزید پڑھیں: کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے

روس کی وفاقی ایوی ایشن ایجنسی نے اس حادثے کو ’آفت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری تحقیقات میں حصہ لے گی۔

یورپی یونیننے 2024 میں کزلیئرپلانٹ پر پابندیاں عائد کی تھیں کیونکہ یہ روسی فوج کے لیے ہوائی جہاز کے آلات تیار کرتا تھا۔

اس وقت یورپی یونین کا مؤقف تھا کہ کزلیئر الیکٹرومیکینیکل پلانٹ یوکرین کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کو نقصان پہنچانے یا خطرہ پیدا کرنے والے اقدامات کی مادی حمایت کا ذمہ دار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘