سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 20 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف 2 الگ الگ کارروائیاں کیں۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سیاسی رہنماؤں کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک
بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔
اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی ضلع درہ آدم خیل میں کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 12 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب بھی کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو تلاش کرکے ہلاک کیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپیکس کمیٹی سے منظور شدہ حکمتِ عملی ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: باجوڑ آپریشن میں مارا جانے والا قاری امجد کون تھا؟
ترجمان کے مطابق یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔














