پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں سابق بین الاقوامی اور ویٹرن کھلاڑی شامل ہیں۔
اسکواڈ کا اعلان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اعجاز احمد فقیہ نے کیا، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق، جو 343 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 7 ہزار 400 سے زائد رنز اور 380 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ، کیا اب پاکستانی ٹیم ایونٹ کا حصہ کبھی نہیں بنے گی؟ ٹیم مالک نے سب واضح کردیا
شاہد آفریدی، جو 524 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں، 11 ہزار سے زائد رنز اور 540 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اسکواڈ میں شامل ہیں، فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں سہیل خان (51 بین الاقوامی وکٹیں)، ذوالفقار بابر (15 ٹیسٹ میچز میں 54 وکٹیں)، تابش خان اور ہمایوں فرحت شامل ہیں۔ ٹیم کے مینٹر کے طور پر جاوید میانداد، ہیڈ کوچ کے طور پر جلال الدین اور ٹیم مینیجر کے طور پر اعظم خان مقرر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پی وی سی اے کے چیئرمین فواد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم پاکستان کرکٹ کی ویٹرنز سطح پر طاقت کی نمائندگی کرتی ہے۔
پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ
عبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت (وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ (وکٹ کیپر)، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود، عمران علی۔
انتظامیہ میں جاوید میانداد ٹیم مینٹر، جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم مینیجر ہوں گے۔














