عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عراق کے وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی کی قیادت میں قائم اتحاد نے عراق کے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن کے مطابق السودانی کے اتحاد نے منگل کے انتخابات میں 13 لاکھ 17 ہزار ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں پارلیمانی انتخابات مکمل، عوامی بےچینی اور سیاسی جمود برقرار

اس سے قبل خبررساں ادارے رائٹرز نے انتخابی کمیشن کے 2 عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ محمد شیاع السودانی کا اتحاد پہلے نمبر پر آیا ہے۔

محمد شیاع السودانی منگل کے انتخابات میں اپنی دوسری مدتِ وزارتِ عظمیٰ کے حصول کے لیے میدان میں تھے۔

تاہم، بہت سے نوجوان ووٹرز جو سیاسی نظام سے مایوس ہیں، ان انتخابات کو صرف پرانی جماعتوں کے درمیان عراق کی تیل کی دولت کی تقسیم کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کردستان ورکرز پارٹی کا اپنی فورسز ترکیہ سے شمالی عراق منتقل کرنے کا اعلان

دوسری جانب السودانی نے خود کو ایک ایسے رہنما کے طور پر پیش کیا جو برسوں کی عدم استحکام کے بعد عراق کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان ہی جماعتوں کے خلاف اقدامات کیے جنہوں نے انہیں اقتدار تک پہنچایا تھا۔

عراق کی 329 رکنی پارلیمنٹ میں کوئی بھی جماعت تنہا حکومت نہیں بنا سکتی، اس لیے مختلف سیاسی جماعتوں کو حکومت تشکیل دینے کے لیے اتحاد بنانا پڑتا ہے، جو ایک طویل اور پیچیدہ عمل ہے اور اکثر کئی ماہ تک جاری رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور عراق کی فضائیہ کا مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق

انتخابی کمیشن کے مطابق عراق کے پارلیمانی انتخابات میں کل ووٹر ٹرن آؤٹ 56.11 فیصد رہا۔

نتائج کے ابتدائی اعلان کے بعد اپنے ٹیلی وژن خطاب میں وزیرِ اعظم السودانی نے کہا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ واضح ثبوت ہے کہ ہم نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے، جو سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟