پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ ایک روز کے دوران قریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر قریباً 16 لاکھ 96 ہزار مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: باقی ماندہ افغان باشندوں کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم، چمن بارڈر پر بے پناہ رش
پاکستانی حکام کے مطابق ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور واپسی مکمل طور پر قانونی اور منظم طریقے سے کی جا رہی ہے۔
ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کا بحران اور تجارت و ٹرانزٹ میں مشکلات، امارت اسلامی کا وفد پاکستان روانہ
پاکستان نے گزشتہ 40 برس کے دوران افغان مہاجرین کی بہترین میزبانی کی اور یہ اقدام پاک افغان تعلقات میں باہمی احترام کی مضبوط بنیاد بھی ہے۔ اب ملک میں بغیر پاسپورٹ اور ویزہ افغان شہریوں کا داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔














