عوامی لیگ پر پابندی ہٹائے بغیر انتخابات ناقابلِ قبول ہوں گے، حسینہ واجد کا اعلان

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بنگلہ دیش وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ ان کی وطن واپسی کا دارومدار ’شمولیتی جمہوریت‘ کی بحالی، عوامی لیگ پر عائد پابندی کے خاتمے اور آزاد، منصفانہ اور جامع انتخابات کے انعقاد پر ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بھارت میں ایک نامعلوم مقام سے دیے گئے خصوصی ای میل انٹرویو میں حسینہ واجد نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ غیر منتخب ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو خطرے میں ڈالتے ہوئےانتہا پسند قوتوں کو بااختیار بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عبوری حکومت کی خارجہ پالیسی کے برعکس، ان کے دور میں ڈھاکا اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات ’وسیع اور گہرے‘ تھے، اور یہ تعلقات ’یونس دور کی حماقتوں‘ سے متاثر نہیں ہونے چاہییں۔

شیخ حسینہ نے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی حکومت اور عوام کی میزبانی پر بے حد شکر گزار ہیں۔

’میری بنگلہ دیش واپسی کی سب سے اہم شرط وہی ہے جو عوام چاہتے ہیں، جمہوریت کی بحالی۔‘

شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت کو عوامی لیگ پر پابندی ختم اور آزاد، منصفانہ اور جامع انتخابات کرانے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

شیخ حسینہ نے، جو بنگلہ دیش کی طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی رہنما ہیں، 5 اگست 2024 کو ملک چھوڑ دیا تھا۔

ان کے استعفے سے قبل کئی ہفتوں تک ملک میں پُرتشدد احتجاج جاری رہا، جس کے نتیجے میں وہ بھارت منتقل ہوئیں اور یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم ہوئی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی حکومت نے احتجاجی صورتِ حال کو غلط طریقے سے سنبھالا، تو 78 سالہ رہنما کا مؤقف تھا کہ یقیناً ان کی حکومت حالات پر قابو کھو بیٹھی تھی۔

’جو افسوسناک ہے، ان واقعات سے کئی سبق حاصل ہوئے ہیں، مگر کچھ ذمہ داری اُن نام نہاد طلبا رہنماؤں پر بھی عائد ہوتی ہے جنہوں نے ہجوم کو بھڑکایا۔‘

انہوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوامی لیگ کو انتخابات سے باہر رکھا گیا تو ایسے انتخابات غیر قانونی اور غیر جمہوری ہوں گے۔

مزید پڑھیں:سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائشگاہ کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا

’لاکھوں لوگ عوامی لیگ کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر ہمیں باہر رکھا گیا تو یہ ملک کے لیے ایک بڑی بدقسمتی ہوگی۔ ہمیں عوام کی حقیقی رضامندی پر مبنی حکومت کی ضرورت ہے۔‘

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پابندی ختم کی جائے گی۔ ’چاہے ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، عوامی لیگ کو سیاسی مکالمے کا حصہ ہونا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ بنگلہ دیش کا سب سے اہم بین الاقوامی تعلق رہا ہے اور یونس حکومت نے ’احمقانہ اور خود تباہ کن‘ پالیسیوں سے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔

’محمد یونس کی بھارت دشمنی انتہائی احمقانہ اور خود کو نقصان پہنچانے والی ہے۔ وہ ایک کمزور اور غیر منتخب حکمران ہیں جو انتہا پسندوں پر انحصار کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں:شیخ حسینہ کا گھر ان کے اپنے بیان کی وجہ سے منہدم ہوا، بنگلہ دیش حکومت

’امید ہے کہ وہ مزید سفارتی غلطیاں نہیں کریں گے۔‘

بھارت میں موجود شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے حسینہ نے کہا کہ عبوری حکومت بنگلہ دیش کے عوام کی نمائندہ نہیں۔ بھارت ہمارا سب سے قریبی دوست تھا، ہے اور رہے گا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا

انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی نگرانی میں مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہیں، حتیٰ کہ عالمی فوجداری عدالت میں بھی، مگر الزام لگایا کہ یونس حکومت اس سے گریزاں ہے کیونکہ غیر جانب دار عدالت انہیں بری قرار دے گی۔

’میں نے بارہا یونس حکومت کو چیلنج کیا کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو میرا مقدمہ عالمی فوجداری عدالت میں لے جائیں، لیکن وہ ایسا نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک غیر جانب دار عدالت مجھے ضرور بری کردے گی۔‘

انہوں نے بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کو ’جعلی عدالت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ان کے خلاف سزائے موت کی کارروائی ’سیاسی انتقام‘ ہے۔

’وہ مجھے اور عوامی لیگ دونوں کو سیاسی طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں، مخالفین کو دبانے کے لیے سزائے موت جیسے حربے استعمال کرنا اس بات کی علامت ہے کہ انہیں نہ تو جمہوریت کی پرواہ ہے اور نہ انصاف کے تقاضوں کی۔‘

مزید پڑھیں:شیخ حسینہ کی فسطائیت کا شکار بنگلہ دیش میں قید 178 نیم فوجی اہلکاررہا

شیخ حسینہ کے مطابق، محمد یونس کو کچھ مغربی لبرل حلقوں کی خاموش حمایت حاصل رہی، جو اب ان کی انتہا پسندوں کو حکومت میں شامل کرنے، اقلیتوں کے خلاف امتیاز برتنے اور آئین کو کمزور کرنے کے بعد پیچھے ہٹنے لگے ہیں۔

’اب جب وہ دیکھ رہے ہیں کہ محمد یونس نے شدت پسندوں کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے، اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے، اور آئینی ڈھانچے کو توڑا ہے، تو امید ہے وہ اپنی حمایت واپس لے لیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس:23 مارچ کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ، بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے