ڈھاکا: پاکستان نے بنگلادیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-8 سے شکست دیدی

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ہاکی اسٹیڈیم مولا‌نا بھاشانی میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں افراز اور ندیم احمد نے دو، 2 گول اسکور کیے، جبکہ عماد بٹ، غضنفر علی، وحید اشرف رانا اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔ بنگلادیش کی جانب سے حزیفہ حسین اور امیرالاسلام نے گول داغے۔

میچ کے آغاز میں میزبان ٹیم نے 3 پاکستانی حملے روکے اور اچھا آغاز کیا، تاہم جلد ہی پاکستان نے برتری حاصل کرلی۔ کپتان عماد بٹ نے چوتھے منٹ میں پنلٹی اسٹروک پر گول کرکے اسکور کھولا۔ اسی دوران بنگلادیش کے گول کیپر رومن سرکار سر پر چوٹ لگنے کے باعث اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جائے گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ہاکی سیریز، قومی ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل حزیفہ نے ریورس ہٹ کے ذریعے اسکور برابر کیا، مگر 19ویں منٹ میں ندیم نے پاکستان کو دوبارہ برتری دلائی۔ 24ویں منٹ میں افراز نے پنلٹی کارنر پر گول کیا اور 6 منٹ بعد ایک اور خوبصورت فیلڈ گول کے ساتھ پاکستان کی برتری میں اضافہ کر دیا۔

دوسرے ہاف میں بھی پاکستان نے کھیل پر مکمل غلبہ برقرار رکھا اور عمدہ پاسنگ اور فِنِشنگ کی بدولت مزید 4 گول اسکور کیے۔ بنگلادیش کو دوسرے ہاف میں ملنے والے پنلٹی کارنرز میں سے صرف ایک پر کامیابی ملی، جو امیرال نے 58ویں منٹ میں اسکور کیا۔

مزید پڑھیں: سلطان آف جوہر ہاکی کپ: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بنگلادیش کے کپتان رضاول کریم بابو نے دفاعی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے باقی میچوں میں بہتر کارکردگی کا عزم ظاہر کیا۔

سیریز کا دوسرا میچ جمعہ (آج) اور آخری اتوار کو کھیلا جائے گا، جبکہ مجموعی برتری حاصل کرنے والی ٹیم 2026 ایف آئی ایچ مینرز ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے