فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں فارغ التحصیل طلبا کے لیے شاندار کانووکیشن منعقد ہوا، جس میں ’قومی ترقی کا راز، قومی زبان میں تعلیم‘ کے سلوگن کے تحت گریجویٹس کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔
وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہ قمر نے فارغ التحصیل طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم میں اپنے قومی نقش کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: خاتون لیکچرر کو ہراساں کرنے پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسر نوکری سے برطرف، جرمانہ عائد
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی فیکلٹی اور وائس چانسلر کی کاوشیں قابل تعریف ہیں اور وعدہ کیا کہ مالی مسائل کو جلد حل کیا جائے گا تاکہ تعلیمی معیار مزید بہتر ہو سکے۔
انچارج کیمپس ڈاکٹر صبا بشیر نے کہا کہ کانووکیشن نے فیکلٹی اور طلبا میں نئی توانائی پیدا کی ہے۔ پروگرام میں ایڈیشنل رجسٹرار علیم رضا، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر راحت اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔














