چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی عرب عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فہد بن حمید الرویلی سے ریاض میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی اسٹریٹجک مفادات پر بات چیت ہوئی، خاص طور پر دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے اور اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی

دونوں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ بھائی چارہ اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا، جو خطے میں امن، استحکام اور خود انحصاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاک سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس

اسی دوران پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس بھی ریاض میں منعقد ہوا، پاک فوج کی تینوں شاخوں کی نمائندگی لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے اجلاس کی قیادت اسسٹنٹ منسٹر آف ڈیفنس برائے ایگزیکٹو افیئرز ڈاکٹر خالد البیاری نے کی۔

اجلاس میں جاری دفاعی تعاون کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وژن 2030 کے تحت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں نئے مشترکہ منصوبوں کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی معاہدہ: ’برمی مسلمانوں‘ کو پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے کمیٹی قائم

چیف آف جنرل اسٹاف نے شاہی سعودی دفاعی افواج کی صلاحیت سازی میں پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ سعودی قیادت نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، قربانیوں اور خطے میں امن و استحکام میں اہم کردار کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری