پنجاب میں اسموگ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال، نوبل فیملی کا وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئٹزرلینڈ کے نوبل خاندان کی جانب سے قائم کردہ معروف عالمی ادارے ’نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ‘ (NST) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ماحولیاتی پالیسیوں، اسموگ کے خاتمے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی گورننس کا عالمی سطح پر اعتراف کیا ہے۔

نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھیجے گئے رسمی مراسلے میں پنجاب حکومت کے ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت، جنگلات و جنگلی حیات کی دیکھ بھال، ہوا کی کوالٹی میں بہتری اور ماحولیاتی انتظامی امور میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا ہے۔ اس عالمی کانفرنس میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، سائنسدان، تعلیمی ماہرین، بین الاقوامی اداروں کے نمائندے، کاروباری شخصیات اور ماحولیاتی ماہرین ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں گے، جہاں پنجاب کو اپنی کامیابیاں پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے  وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات رنگ لائے، پنجاب میں فضائی معیار میں تاریخی بہتری

ٹیکنالوجی پر مبنی ماحولیاتی اصلاحات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور جدید نظام کو وسعت دی ہے۔ ان اقدامات کی بدولت فضا کی کوالٹی کی بروقت نگرانی، آلودگی پھیلانے والے بنیادی ذرائع کی نشاندہی اور خطرات کے سدباب کے لیے فوری فیصلے ممکن ہوئے ہیں۔ ڈیجیٹل گورننس نے نہ صرف متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو مضبوط بنایا ہے بلکہ اسموگ کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات کو زیادہ شفاف، مستند اور شواہد پر مبنی بنا دیا ہے۔

موسمیاتی چیلنجز اور علاقائی تجربات کا تبادلہ

جنوبی ایشیائی خطے میں اسموگ اور فضائی آلودگی ایک بڑا عوامی اور ماحولیاتی مسئلہ بن چکے ہیں۔ پنجاب میں فضائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس اور ڈیجیٹل نظام کا جو ماڈل اپنایا گیا ہے، وہ دنیا کے دیگر متاثرہ علاقوں کے لیے بھی مشعلِ راہ بن سکتا ہے۔ عالمی سطح پر یہ تجربات سمجھنے میں مدد دیں گے کہ ٹیکنالوجی، سائنسی علم اور علاقائی تعاون کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے کس طرح مؤثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے۔

جدید ماحولیاتی گورننس کا عالمی ماڈل

نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیئرمین نے اپنے خط میں پنجاب حکومت کی جانب سے ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کو بین الاقوامی سطح پر ماحولیاتی بہتری کا ایک معیاری ماڈل قرار دیا ہے۔ یہ پیشرفت پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات بشمول جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور بائیو ڈائیورسٹی کی بحالی کو عالمی پائیدار ترقی کے ایجنڈے کا حصہ بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں، متعدد یونٹس مسمار کرنے کا فیصلہ

عالمی مکالمے اور علاقائی تعاون کی اہمیت

ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والی اس معتبر سمٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی شرکت سے پنجاب کو یہ موقع ملے گا کہ وہ ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگلات کی بحالی، فضائی آلودگی میں کمی اور ماحولیاتی گورننس کی جدید کاری کا اپنا وژن دنیا کے سامنے رکھے۔ نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کا بنیادی مقصد بھی دنیا بھر کے قائدین اور ماہرین کو ایک جگہ جمع کرنا ہے تاکہ ماحولیاتی چیلنجز کے عملی اور پائیدار حل تلاش کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

ہیری اور میگھن کی اچانک برطانیہ واپسی، کیا شاہی خاندان میں کچھ نیا ہونے والا ہے؟

نیپال، چین سرحد پر تباہ کن سیلاب، 165 سے زائد ہلاکتیں، سینکڑوں لاپتا

امریکا کا چینی ہیکنگ نیٹ ورک کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ، حساس اداروں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

میٹا کیخلاف بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا مقدمہ، اربوں ڈالر کے تصفیے پر اختتام

ویڈیو

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ