ویمنز بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: روایتی حریف پاک بھارت ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار

ہفتہ 15 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

قومی ٹیم کی کپتان نرما رفیق نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف 221 رنز کی شاندار جیت نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے ہیں اور ان کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے گئے  پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کے خلاف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 331 رنز اسکور کیے۔ آزاد جموں و کشمیر کی 15 سالہ آل راؤنڈر مہرین علی نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 230 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

ایونٹ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ 18 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ 19 نومبر کو قومی ویمن بلائنڈ ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا، جبکہ 20 نومبر کو پاکستان امریکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کر رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خواتین کا استعمال، سیکیورٹی اداروں کا نیٹ ورک پر کاری وار

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

کیا عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے؟

ویڈیو

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

کالم / تجزیہ

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے