ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

 

ایران نے عشروں کی بدترین خشک سالی سے نمٹنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے مصنوعی بارش برسانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ کارروائی ہفتے کو بحیرہ اُرمیہ کے بیسن کے اوپر کی گئی۔

بحیرہ اُرمیہ جو ایران کی سب سے بڑی جھیل ہے، بڑی حد تک خشک ہوچکی ہے اور اب وہاں وسیع نمک زار پھیل چکا ہے، آئندہ دنوں میں مشرقی اور مغربی آذربائیجان میں بھی یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید خشک سالی: رواں سال بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا پڑسکتا ہے، صدر مسعود پزشکیان

ملک میں بارش کی شرح ریکارڈ حد تک کم ہے اور ذخائر تقریباً خالی ہونے کے قریب ہیں۔ گزشتہ ہفتے صدر مسعود پزیشکیان نے خبردار کیا تھا کہ اگر جلد بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی راشننگ شروع کرنا پڑ سکتی ہے اور شہریوں کو دارالحکومت سے منتقل بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

کلاؤڈ سیڈنگ میں مخصوص کیمیکل سالٹس، جیسے سلور یا پوٹاشیم آئیوڈائیڈ، ہوائی جہاز یا زمینی جنریٹرز کے ذریعے بادلوں میں داخل کیے جاتے ہیں تاکہ آبی بخارات آسانی سے بارش کی شکل اختیار کر سکیں۔ یہ تکنیک کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہی ہے اور متحدہ عرب امارات بھی اسے پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اپنا چکا ہے۔

ایران کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال بارشیں طویل المدتی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 89 فیصد کم رہیں۔ ادارے نے کہا کہ ملک اس وقت گزشتہ 50 برس کی خشک ترین خزاں سے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی خشک سالی، تہران میں پینے کے پانی کا ذخیرہ 2 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا

حکام نے اعلان کیا ہے کہ اضافی پانی استعمال کرنے والے گھروں اور کاروباروں پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ موسمیاتی بحران کے قومی مرکز کے سربراہ احمد وظیفہ نے بتایا کہ تہران، مغربی آذربائیجان، مشرقی آذربائیجان اور مرکزی صوبے کے ڈیمز کی صورت حال تشویشناک ہے اور ان میں پانی کی سطح سنگل ڈیجٹس میں ہے۔

جمعہ کو تہران کی ایک مسجد میں شہری بارش کے لیے خصوصی دعاؤں میں شریک ہوئے۔ ہفتے کو مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں کچھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک اسکی ریزورٹ پر اس سال کی پہلی برف باری بھی دیکھی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا