سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہین شاہ آفریدی نے کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی ٹیم کی نشانی یہی ہے کہ ہر میچ میں نیا ہیرو سامنے آتا ہے، ٹیم میں تبدیلی کی پالیسی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک اچھی تبدیلی پالیسی جاری ہے اور ہر بولر کو موقع دیا جارہا ہے، جس سے ٹیم کا کمبی نیشن مضبوط ہوا ہے۔ ان کے مطابق نئے بالرز ہر میچ کے لیے تیار رہتے ہیں اور آج بھی یہی ہوا۔ انہوں نے نوجوان بولر فیصل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینچ پر بیٹھ کر بھی اس نے خود کو بہترین ثابت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے دونوں میچز میں خود کو ثابت کیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کے ٹاپ بیٹرز نے اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کیا جس کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔ انہوں نے اسپنر وینڈرسے کی بولنگ کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مختلف بولنگ یونٹ بہتر کھیل پیش کرے گا۔

حارث رؤف میں مین آف دی سیریز قرار

سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حارث رؤف نے حاصل کیا، جنہوں نے تین میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مشکل اوورز میں بولنگ کر کے ہی ٹیم کے لیے اثر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وسیم جونیئر مین آف دی میچ قرار

میچ کے بہترین کھلاڑی محمد وسیم جونیئر قرار پائے جنہوں نے 47 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور کہا کہ کنٹرول اور ڈاٹ بالز ہی ان کی کامیابی کی بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے 211 رنز کے ہدف کا تعاقب 32 گیندیں پہلے مکمل کیا۔ فخر زمان اور بابر اعظم کی 74 رنز کی پارٹنرشپ نے بنیاد رکھی جبکہ محمد رضوان اور حسین طلعت کی ناقابل شکست 100 رنز کی شراکت نے جیت پکی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟