پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا۔

آج کا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جبکہ سری لنکن کپتان نے بھی اپنی ٹیم میں ردوبدل کے ساتھ مضبوط کم بیک کا ارادہ ظاہر کیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز میں 211 رنز اسکور کیے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جبکہ جواب میں پاکستان نے ہدف 44.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فیصل اکرم اور حارث رؤف 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

پاکستان کی بیٹنگ

جواب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان  اور محمد رضوان  نے نصف  سینچریاں اسکورکیں۔ جبکہ فخر زمان 55 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ حسین طلعت نے بھی 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

شاہین شاہ آفریدی (کپتان) فخر زمان، حسیب اللہ خان، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور فیصل اکرم۔

یہ بھی پڑھیے: دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

سری لنکا کی پلیئنگ الیون

کوشل مینڈس (کپتان/وکٹ کیپر)، پاتھم نسانکا، کامل مشرہ، سدیرا سماراوکراما، پوان رتھنائیکے، کامندو مینڈس، جنتھ لیانگے، پرمود مادھوشن، ماہیش تھیکشانا، ایشان ملنگا اور جیفری وینڈرسے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘