سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز عبدالصمد انجری کا شکار ہو کر آج شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز بے باہر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ بیٹر حسن نواز کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان شاہینز کی یو اے ای کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی

عبدالصمد کو فیلڈنگ کے دوران بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے چوٹ آئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ 4 ہفتے تک آرام کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ٹی20 ٹرائی سیریز کا آغاز آج ہو رہا ہے، جبکہ افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ زمبابوے سے راولپنڈی میں ہوگا۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا تھا کہ ٹی20 میں کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے، بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ

اس سے قبل قومی ٹیم نے سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں شکست دی، جبکہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp