سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان سے متعلق ایک نئی پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ نجومی سُشیل کمار سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سال 2026 دونوں اداکاروں کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بالکل مختلف رخ لے کر آئے گا۔

ماہر نجوم کے مطابق شاہ رخ خان آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کی روحانی وابستگی اور منظم طرزِ زندگی نے انہیں مستقل ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ان کے بقول، شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کی طلاق اور بالی ووڈ کے 2 بڑے خانز کی موت، ماہر نجوم کی پیشگوئی

اس کے برعکس ماہر نجوم  نے سلمان خان کے لیے سخت چیلنجز کی پیشگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’سلمان خان کا وقت سازگار نہیں۔ انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اور وہ فلموں میں کوئی بڑا کارنامہ انجام نہیں دے پائیں گے‘۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ماہ قبل ایک اور نجومی گیتانجلی سکسینہ نے بھی سلمان خان کے لیے پیشہ ورانہ اور ذاتی سطح پر مشکل سال کی وارننگ دی تھی۔ سکسینہ نے مشورہ دیا تھا کہ اداکار اس سال کوئی نئی فلم ریلیز کرنے سے گریز کریں اور 2026 میں خاص احتیاط سے کام لیں۔

یہ بھی پڑھیں: مانیکا خاندان کی ایک لڑکی بلاول بھٹو سے شادی کے لیے کالا جادو سیکھ رہی ہے، ماہر علم نجوم کا دعویٰ

ان کے مطابق آئندہ سال اپریل کے بعد سلمان کو صحت یا حفاظت سے متعلق کسی خطرے، حادثے یا سرجری کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم صورتحال سے بحفاظت نکل آنے کا امکان بھی موجود ہے۔

ادھر سلمان خان نے حال ہی میں اپنی بیماری ٹرائی جیمینل نیورالجیا کے بارے میں بتایا۔ ایک ٹاک شو میں انہوں نے کہا کہ یہ عارضہ روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کرتا ہے اور انہیں کھانا کھانے میں بھی شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلمی محاذ پر سلمان خان آخری بار فلم سکندر میں نظر آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟