پاک انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک II  کامیابی سے مکمل

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیکII 8 تا 19 نومبر منعقد ہوئی جس کا مرکزی محور انسداد دہشتگردی  تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی کومبیٹ ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان و امریکی بحریہ کی شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ مشق، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ

مشق کے تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے اور یہ مشق 18 نومبر 2025 کو باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ انڈونیشیا کی طرف سے سینیئر عسکری حکام موجود تھے۔

مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت، عملی غالبی اور اعلیٰ جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

مشترکہ تربیت کا مقصد انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں سے متعلق ڈرلز، طریقہ کار اور آپریشنل تکنیک کو مزید بہتر بنانا تھا۔

اس حوالے سے آبادی والے علاقوں میں کارروائیوں اور بارودی سرنگوں کے تدارک کے حوالے سے مشقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مزید پڑھیے: دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور چین مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے تیار

شاہین اسٹرائیک II نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟