معروف بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

منگل 31 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز ناسازی طبع کی وجہ سے اسپتال پہنچ گئیں جہاں انہیں ڈرپ بھی لگائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ الیانا ڈی کروز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی کروز گزشتہ روز بیمار ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا جہاں انہیں ڈرپ کے ذریعے مطلوبہ محلول دیا گیا۔

اداکارہ نے اسپتال سے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ پر آئی وی لگی دیکھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اسپتال میں انہیں تین بیگ آئی وی محلول چڑھایا گیا جو کہ خاص طور پر ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کیلئے تیار کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے خیریت دریافت کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری طبیعت پوچھنے والے تمام لوگوں کا شکریہ، میرے لیے آپ پریشان ہوئے جس کیلئے میں مشکور ہوں، میں آپ کی محبت کو سراہتی ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ میں اب بالکل ٹھیک ہوں، درست وقت پر مجھے اچھی میڈیکل کیئر مل گئی۔‘

معروف بھارتی اداکارہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
الیانا ڈی کروز نے 2012 میں آنے والی فلم برفی سے ڈیبیو کیا تھا اور وہ آخری بار ابھیشیک بچن کے ساتھ ’The Big Bull‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

ان کی نئی فلم ’ان فیئر اینڈ لولی‘ ہے جس میں وہ رندیپ ہودا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا درجہ حرارت بھی ہماری نیند گہری اور پرسکون بنانے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے؟ حیران کن انکشاف

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا

وی ایکسکلوسیو: ’عمران خان سے ملاقات تمہاری وجہ سے نہیں ہورہی، اگر زبان بند نہ کی تو تمہارے سارے راز بیان کردوں گا‘، علی امین گنڈاپور کا سہیل آفریدی کو کیا گیا آڈیو پیغام لیک

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے کوئی سمجھوتا کرنے پر ہی خیبرپختونخوا حکومت سے مذاکرات ہونگے، رانا ثنااللہ

امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عوام نے سہیل آفریدی کو ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ دیا، شفیع جان چندے کے پیسے کھا گئے

لاکھوں کی آبادی پانی سے محروم، بہاولنگر کے شہریوں نے نئے صوبے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ پر سخت ردعمل، ’12 تو چھوڑیں 24 اکتوبر تک بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا’

کالم / تجزیہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر