کامران اکمل جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر، سہیل تنویر اور جنید بھی شامل

منگل 31 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کیلئے 8 رکنی سلیکشن کمیٹی بنادی۔

کامران اکمل کو اس جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 پلیئرز کا انتخاب کرے گی۔

کھلاڑیوں کا انتخاب ریجنل اور ڈسٹرکٹ ٹیموں کیلئے ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں سہیل تنویر، عامر نذیر، فیصل اطہر، قیصر عباس، تیمور خان اور جنید خان بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp