دادو اور جامشورو میں بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کے خلاف احتجاجی ریلیاں

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔

دادو میں ریلی

دادو میں 27 نومبر کو گورنمنٹ پرم آنند لال ہائی اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے پرنسپل کشور لال اور پیسو مل کی قیادت میں اسکول سے مین ڈی ایچ کیو اسپتال تک ریلی نکالی۔

یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان

شرکا نے بیان کو ’غیر ذمہ دارانہ اور نفرت انگیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ سندھ پاکستان کا دل ہے اور اس کے خلاف کوئی بھی متنازعہ بیان ناقابلِ قبول ہے۔

ریلی کے شرکاء مسلسل نعرے لگاتے رہے ’سندھ زندہ باد‘، ’پاکستان پائندہ باد‘ اور ’راج ناتھ سنگھ مردہ باد‘۔

جامشورو میں ریلی

جامشورو میں بھی اسی نوعیت کی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ کشور لال، جیسو مل اور بلال شورو کی قیادت میں شہریوں نے ڈسٹرکٹ کونسل روڈ سے مین جامشورو روڈ تک مارچ کیا اور بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کی سخت مذمت کی۔

شرکا نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کے اشتعال انگیز دعوے خطے میں نفرت اور کشیدگی کو بڑھانے کی سازش ہیں جنہیں سندھ کے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل

دونوں شہروں میں عوام نے مطالبہ کیا کہ بھارت ایسے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے، کیونکہ یہ خطے کے امن کے لیے خطرہ اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم