کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک کا ’اکلوتا ٹینس اسٹار‘ اعصام الحق کا پروفیشنل سفر ختم

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ٹینس کا چمکتا ہوا ستارہ اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اعصام الحق نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اے ٹی پی سرکٹ میں کھیل کا شرف حاصل کیا۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے چیلنجرز کپ کے ڈبلز مقابلوں کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اعصام الحق اپنے آخری انٹرنیشنل ایونٹ کا فائنل نہ جیت سکے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا اپنے آخری ٹورنامنٹ میں نیا سنگ میل

تاریخ میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ کا پاکستان میں انعقاد ہوا، اور مینز ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے رسائی حاصل کی۔ ایونٹ کے ڈبلز فائنل میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل 6-7 اور 4-6 سے اپنے نام کیا۔

ڈبلز ایونٹ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے، جس پر شائقینِ ٹینس نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ اے ٹی پی چیلنجرز کپ کی میزبانی کر رہا ہے، جسے ملکی ٹینس کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اے ٹی پی چیلنجرز کپ کے سنگلز مقابلوں کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اپنے آخری ٹورنامنٹ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے اور سب کی سپورٹ پر وہ شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والا ڈیوس کپ ان کے لیے یادگار رہے گا اور ان کی سب سے بڑی کامیابی یو ایس اوپن فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست دینا تھی۔

اعصام الحق نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین والے ملک میں نام بنانا مشکل تھا، لیکن محنت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی۔ وہ نئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کرنے اور پاکستان میں مزید انٹرنیشنل ٹورنامنٹس لانے کی کوشش کریں گے۔ اب ان کی مکمل توجہ بطور صدر پی ٹی ایف کھیل کے فروغ پر مرکوز رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں