قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا اپنے آخری ٹورنامنٹ میں نیا سنگ میل

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنا آخری اے ٹی پی ٹورنامنٹ کھیلنے والے پاکستان کے معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد اے ٹی پی چیلنجر میں اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

یہ کارنامہ انہیں کسی بھی اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل کھیلنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بنا دیتا ہے۔ اس سے قبل اعصام الحق نے تمام اے ٹی پی فائنلز غیر ملکی پارٹنرز کے ساتھ کھیلے ہیں۔

مزید پڑھیے: ثانیہ مرزا کا پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے لیے خصوصی پیغام، ویڈیو میں کیا کہا؟

سیمی فائنل میں اعصام اور مزمل نے ترکی کی جوڑی کو شکست دی جبکہ وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والی پاکستانی جوڑی نے تھرڈ سیڈز ایلپ ہوروز اور مارٹ الکایا کو بھی ہرایا۔

فائنل میں اعصام الحق اور مزمل کا مقابلہ سیڈ نمبر 4 کے جمہوریہ چیک کے ڈومینک پالان اور قازقستان کے ڈینس یاویساؤ کے ساتھ ہوگا۔

نمزید پڑھیں: ٹینس اسٹاراعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب، کیا مفادات کا ٹکراؤ پیدا ہوسکتا ہے؟

اعصام الحق کا یہ آخری میچ ہوگا اور وہ فتح کے ساتھ اپنے اے ٹی پی کیریئر کے اختتام کے لیے پر عزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد

نئے صوبوں کا قیام: بلوچستان میں کیا رائے پائی جاتی ہے؟

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر عمران خان کو علاج کے پورے مواقع ملنے چاہییں، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟