صدرِ مملکت کی قوم اور کھلاڑیوں کو سہ ملکی سیریز میں فتح پر مبارکباد

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے شاندار اختتام اور فائنل میں پاکستان کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی ٹی20 سیریز، محمد نواز مین آف دی میچ و پلیئر آف دی سیریز قرار

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کی عمدہ کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا میں سیلاب سے جانی نقصان پر صدر آصف زرداری کا اظہار تعزیت

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سہ ملکی ٹورنامنٹ کا پُرامن اور کامیاب انعقاد پوری قوم، کھلاڑیوں اور منتظمین کی مشترکہ کامیابی ہے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹی20 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئے، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا